حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی نہر میں شگاف، قریبی آبادیوں کو خطرہ

حب (انتخاب نیوز) حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی نہر میں شگاف پڑگیا، متاثرہ حصے سے بہنے والا پانی قریبی گوٹھوں کی جانب بہنے لگا ہے۔ واٹر بورڈ ذرائع کے مطابق ناردرن بائی پاس دعا ہوٹل کے قریب حب نہرکا حصہ ٹوٹا ہے، اس نہر سے کراچی کو پانی فراہم کیا جاتا ہے۔ متاثرہ حصے سے بہنے والا پانی قریبی گوٹھوں کی جانب جارہا ہے، شدید بارش کی وجہ سے یہ حصہ ٹوٹا ہے، پانی عیسٰی اور خمیسو گوٹھ میں داخل ہوسکتا ہے، انتظامیہ موقع پر نہیں پہنچ سکی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں پانی کی سپلائی بھی متاثر ہو سکتی ہے۔ دوسری جانب پولیس کا کہنا ہیکہ پانی منگھوپیرکے غیر آباد علاقے میں جا رہا ہے، شگاف کو پرکرنے کے لیے مشینری لائی جارہی ہے، حب کینال کی مرمت تک پانی کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تاحال منگھوپیر کی کسی رہائشی آبادی کے متاثر ہونیکی اطلاع نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں