قلات، شیشہ ڈغار میں ٹیوب ویل دو ماہ سے خراب، پانی کی قلت سے مکین پریشان

قلات (انتخاب نیوز) قلات کے کلی قمبرانی شیشہ ڈغار میں پانی کی شدید قلت، ٹیوب ویل دو ماہ سے خراب، علاقہ مکین بچے خواتین دور دراز سے ہتھ گاڑی اور ڈبوں میں پانی لانے اور مہنگے داموں ٹینکرز سے پانی خریدنے پر مجبور ہیں، علاقہ مکینوں نے صوبائی محتسب اعلی، سیکرٹری پی ایچ ای، ڈی سی قلات سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے دوسری جانب کروڑوں روپے خرچ ہونے کے باوجود قلات کربلا کا منظر پیش کررہا اس کے علاوہ شہر کے متعدد کلیوں میں پانی کے بحران کا سامنا ہے، قلات کے کلی قمبرانی شیشہ ڈغار کے رہائشی حافظ جمیل احمد قمبرانی، سیف اللہ نیچاری و دیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلی قمبرانی میں سرکاری ٹیوب ویل جوکہ پہلے کا تھا وہ خشک ہوچکا ہے اور اب کلی میں آبادی بڑھ گئی ہے اور تقریبا دو سال قبل ایک اور ٹیوب ویل منظور ہوا۔ اور ایسا لگتا ہیکہ مذکورہ ٹیوب ویل مقررہ حد سے کم ڈریلنگ کی گئی ہیکہ اس کا پانی بھی کم ہوا ہے اور گزشتہ دو ماہ سے خراب ہے کئی بار متعلقہ حکام کو شکایات و اطلاع کے باوجود مرمت نہ کی گئی اب ایک ہفتے سے زائد گزر گیا اور مرمت کیلئے پائپ نکالے گئے ہیں لیکن مرمت نہیں کی جاتی دوسری جانب مذکورہ ٹیوب ویل کا کیبل بھی پرانا ہوچکا ہے کھبی موٹر جلتا ہے کھبی اور مسئلہ ہوتا ہے، پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ مہنگے داموں واٹر ٹینکرز کے زریعے پانی خریدنے پر مجبور اور بچے خواتین ہتھ گاڑی اور ڈبوں میں پانی دوسرے واٹر سپلائی اور تالابوں سے لاتے ہیں، انہوں نے صوبائی محتسب اعلی، سیکرٹری پی ایچ ای کمشنر قلات ڈویژن اور ڈی سی قلات سے مطالبہ کیا کہ ہمارے کلی کے ٹیوب ویل کی جلد مرمت کرکے پانی کا مسئلہ حل کیا جائے بصورت دیگر شدید احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں