بلوچستان بلدیاتی انتخابات، کاغذات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بلدیاتی انتخابات، دوسرا مرحلہ 25جولائی تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع لسبیلہ، موسی خیل کے یو سی 4،9،15،16، مستونگ کی تحصیل کردگاب کی یو سی 12، 13، 14اور 27، جعفر آباد کا یوسی 26، دکی کے یوسی 6،7، ضلع ژوب کا میونسیپل کمیٹی ژوب اور ضلع چاغی کے یو سی نمر 21کے وارڈ نمبر 4،5،6،7، ضلع لورلائی کے یوسی 13کے وارڈ نمبر 3میں بلدیاتی انتخابات کیلئے آج 25جولائی تک ریٹرننگ افسران کی جانب سے کاغزات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی جبکہ 29جولائی تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ 3اگست تک اپیلیٹ اتھارٹیز کی جانب سے ریٹرننگ افسران کے فیصلوں پر دائر درخواستیں نمٹائے جائیں گے۔ 4اگست تک امیدواروں کی نظر ثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی۔ 5اگست تک امیدوار دستبردار ہوسکیں گے۔ 6اگست کو امیدواروں کو انتخابی نشانات دیئے جائیں گے۔ 28اگست 2022کو بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ ہوگی۔


