بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں اور سیلاب کے باعث آپٹک فائبر متاثر
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان کے مختلف اضلاع میں سیلاب کے باعث آپٹک فائبر متاثر ہونے سے وائس اور ڈیٹا سروسز متاثر ہوگئیں۔پی ٹی اے حکام کے مطابق بلوچستان میں حالیہ سیلاب کے باعث لسبیلہ، کیچ، پنجگور، گوادر، آواران، زیارت، مستونگ میں متعدد مقامات پر آپٹک فائبر متاثر ہونے سے تین سیلولر موبائل آپریٹرز (ٹیلی نار، زونگ اور یوفون) اور پی ٹی سی ایل کی تقریباً 343 سیل سائٹس متاثر ہوئی ہیں جس سے ان علاقوں میں مواصلاتی نظام میں خلل آرہا ہے حکام کے مطابق پی ٹی اے متاثرہ مواصلاتی چینلز کی جلد بحالی کے لئے متعلقہ آپریٹرز کے ساتھ کام کر رہی ہے۔
Load/Hide Comments


