خضدار,بلوچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری شاہراہ بھی سیلاب میں بہہ گئی

خضدار(انتخاب نیوز)وچستان کو سندھ سے ملانے والی دوسری شاہراہ بھی سیلاب میں بہہ گئی بھلونک میں ایم 8 روڈ بھی سیلاب سے متاثر ہو گئے ۔ ڈی سی خضدار الیاس کبزئی ڈپٹی کمشنر نے میڈیا کو بتایا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے خضدار میں کافی نقصانات ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کا رابطہ منقطع ہو گیا اور ایم 8 روڈ سی پیک کا حصہ ہے۔ ایم 8 روڈ خضدار کو سکھر سے ملاتی ہے ایم 8 روڈ خطرناک گھاٹی سے ٹوٹا ہے۔ روڈ کو بحال کرنے میں کم از کم ایک ہفتہ سے زیادہ وقت درکار ہوگا۔ روڈ بنانے میں بھاری مشینری کی ضرورت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام ایم 8 روڈ پر سفر نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں