زیارت واقعہ، جوڈیشل کمیٹی کے لیے خط کاخیرمقدم، مطمئن کرنے تک دھرنا جاری رہیگا،لواحقین

کوئٹہ (انتخاب نیوز)دھرنے پر بیٹے ہوئے تنظیموں نے اپنا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ، اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی طرف سے بلوچستان ہائی کورٹ کے رجسٹرار کو زیارت واقعے کے حوالے جوڈیشل انکوائری کمیٹی کے لیے خط لکھنا ایک مثبت اور جمہوری عمل ہے جسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لواحقین نے بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوڈیشل انکوائری کمیٹی کو جلد از جلد قائم کرکے انصاف کے تقاضے پورے کرے ۔مشترکہ طور پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو یقین دھانی اور مطمعین کرنے تک یہ دھرنا جاری رہیگا ۔واضع رہے کہ زیارت واقعے پر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل اور لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گورنر اور وزیراعلی ہاوس کے سامنے وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز ، بی ایس او ، بی ایس او پجار ، بلوچ یکجہتی کمیٹی ، نشنل ڈیموکریٹک پارٹی اور بلوچ وومن فورم کا مشترکہ دھرنا آج آٹھواں روز جاری ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں