خضدارکو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی بنیادیوں پرریلیف آپریشن کا آغاز کیا جائے،احمداکبرمینگل

خضدار(انتخاب نیوز)حالیہ طوفانی بارش اور سیلابی ریلوں نے وڈھ آڑینجی سارونہ کے محلقہ علاقوں میں تباہی مچادی ہے ضلع خضدار کو فوری طور پر آفت زدہ قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر رابطہ سڑکیں بحال اور ہنگامی بنیادیوں پرریلیف آپریشن کا آغاز کیا جائے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماایم پی اے محمداکبرمینگل نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آڑینجی ، سارونہ ،اورناچ ، وڈھ سمیت ضلع خضدار کو آفت زدہ علاقہ قرار دیکر ہنگامی بنیادوں پر ریلیف آپریشن شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں جبکہ مال مویشی سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں مکانات منہدم ہونے کی وجہ سے متاثریں بے سرو سامانی کی حالت میں امداد کے منتظر ہیں۔صوبائی حکومت، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانا ہوگا۔ متاثرین کی بروقت امداد کرکے ہی مزید نقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ رابطہ سڑکیں اور پل سیلابی ریلوں میں بہہ گئے ہیں حتی کہ گزشتہ دنوں زانبری آڑینجی میں ایک مکان بارش گرنے سے دولوگ فوت ہوئیں اور سارونہ میں ایک مکان گرنےسے ایک شخص فوت ہوئے ہیں شدید بارشوں سے رہائشی مکانات زمینداروں کی کھڑی فصلیں مالداروں کی مال مویشیاں سینکڑوں کچے مکانات نقصان ہوئےہیں مون سون شدیدبارشوں کی وجہ سے مختلف تحصیلوں کا ضلعی ہیڈ کوارٹر سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔اگر فوری طور پر زمینی رابطہ بحال نہیں کیا گیا تو خوراک و ادویات کی قلت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے جس سے یقینا متاثرین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ضلعی انتظامیہ تمام اداروں کو متحرک کرکے متاثرین کی فوری ریلیف پر توجہ دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں