زیارت آپریشن، جسٹس اعجاز سواتی کی سربراہی میں تشکیل جوڈیشل کمیشن 30 دن میں رپورٹ دیگا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) زیارت آپریشن پر حکومت بلوچستان نے ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اعجاز سواتی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا جو 30 دنوں میں اپنی رپورٹ جمع کروائے گا۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ٹریبونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969ء کے سیکشن 3 کے سب سیکشن 1 کے تحت صوبائی حکومت نے بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد اعجاز سواتی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن تشکیل دیدیا۔ کمیشن زیارت آپریشن میں مارے گئے افراد کے لاپتہ ہونے یا نہ ہونے کی تحقیقات کرکے 30 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔
Load/Hide Comments


