دکی کا نادرا آفس کنٹینر میں بنانے سے خواتین کو مشکلات

دکی (انتخاب نیوز) سابق چیئرمین محمد رسول ناصر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دکی کا نادرا افس ایک کنٹینر کے اندر بنایا گیا ہے جس میں دو افراد کا گزرنا بھی ممکن نہیں ایسے میں خواتین کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کنٹینر کے اندر شدید گرمی ہوتی ہے اور جگہ کم ہونے کیوجہ سے عملے کو بھی کام کرنے میں مسکلات کا سامنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادرا کیلئے کنٹینر کیساتھ ہی ایک بڑی اور خوبصورت تعمیر کی گئی ہے جو کافی عرصے سے تیار اور خالی پڑی ہے انہوں نے ڈی جی نادرا، ڈپتی کمشنر دکی اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ نادرا افس کو نئے بلڈنگ میں منتقل کیا جائے تاکہ عوام اور خاص کر خواتین مزید مشکلات سے دو چار نہ ہوں اور نئے بلدنگ کو زیر استعمال لاکر عوام اور نادرا سٹاف کو سہولت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں