بلوچ لاپتہ افراد کے حوالے سے عمران کو کتنی اور کب غیرت آئے گی، نواب اسلم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عمران کہتے ہیں پاکستانی قوم در اصل ریاست پاکستان ایک کثیر القومی ریاست یہاں بلوچ، پشتون، سندھی پنجابی آباد ہیں جن کی اپنی تاریخی شناخت اور اپنی سرزمین ہے، خان قلات نے اسلام کے نام پر الحاق کیا، 75 سال سے اسلام کے نام پر حکمران جبر، اغوا، قتل میں مصروف ہیں، کب تک یہ ظلم کرو گے؟ عمران خان اپنی تقریروں میں اکثر لا الہ الا اللہ کا بیان کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ لا الہ الا اللہ سے انسان کو غیرت آتی ہے، ہم اب دیکھیں گے کہ ہمارے اغوا شدہ لاپتہ افراد کی بابت عمران کو کتنی اور کب غیرت آئے گی کہ ہمارے لاپتہ افراد کو رہائی حاصل ہو۔
Load/Hide Comments


