کوئٹہ، کانگو وائرس کا شکار ایک اور نو جوان چل بسا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کلی شیخان رئیسانی روڈ کا رہائشی محمد اسلم بڑیچ بھی جان کی بازی ہار گیا۔ عوامی حلقوں کی جانب سے کہا گیا کہ لائیو سٹاک کی غفلت اور بے حسی کی انتہا بارہا اس جانب توجہ مبذول کرانے کے باوجود لائیو اسٹاک کے غیر ذمہ دارانہ رویئے اور غفلت کی وجہ سے کلی شیخان میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔ مویشی منڈی میں کوئی اسپرے نہیں کیا گیا، کوئی کیمپ نہیں لگایا گیا، بیمار، لاغر اور متاثرہ جانوروں کی خرید و فروخت جاری ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں۔ یہی جانور آج بھی شہر میں جگہ جگہ ذبح ہو کر عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ لائیو اسٹاک کو اپنی ذمہ داری کا احساس ہی نہیں۔ چیف جسٹس بلوچستان واقعے کا نوٹس لیں اور شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا حکم دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں