ریکوڈک پر خفیہ معاہدے کو یکسر مستر د کرتے ہیں، بلوچستان بار کونسل

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان بار کونسل کے صدر عبدالمجید کاکڑ راحب بلیدی ایڈووکیٹ عبدالقدوس ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا ہے کہ چند ماہ ریکوڈک معاہدہ پر بلوچستان اسمبلی کے فلور پر ان کیمرہ بریفنگ دی جس میں صحافیوں کو بھی روکا گیا 14 اگست حکومت بلوچستان ریکوڈک خفیہ معاہدہ پر عملدرآمد کرنے جارہی ہے، اس خفیہ معاہدے کو ہم بلوچستان بار کونسل اور عوام یکسر مستر د کرتے ہیں یہ بات انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کا اپنے سائل وسائل پر اختیار نہ ہونا ائین اور قانون پر ایک سوالیہ نشان ہے بلوچستان قدرتی خزانوں سے مالا مل ہے اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کو منتقل ہوگئے ہیں آئینی پاکستان کے تحت جس علاقے میں معدنیات پیدا ہوئے سب سے پہلے ان پر اسی علاقے کی عوام کا حق ہے لیکن یہاں بلوچستان میں صورتحال ان کے برعکس ہے بلوچستان کے وسائل کی معاہدوں کو عوام اور وکلا سے خفیہ رکھنا اور کرنا آئین اور عوام کی حقوق پر ڈاکہ ہے ایسے معاہدے کو نہ ہی عوام مسترد کرتی ہے بلکہ بلوچستان بارکونسل بھی یکسر مسترد کرتی ہے اس معاہدے کو خفیہ رکھا گیا اور اب 14 اگست کو اس معاہدہ پر خفیہ عمل درآمد شروع ہورہا ہے حقائق کو عوام سے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے جو سراسر دھوکہ ہے اس معاہدے پر بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے شدید تحفظات ہے اس معاہدے کو منظر عام عوام کا سامنے لایا جائے اس معاہدے کو پورے صوبے کے عوام کے تحفظات ہے اس کو خفیہ رکھنے نہیں ہونے دینگے صوبے کے معدنیات اور وسائل کو فروخت کرنے یا خفیہ رکھنے کی اجازت کبھی نہیں دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں