نوشکی ،بارشوں اور سیلاب سے تباہی ، آفت زدہ قرار دیکر متاثرین کو فل طور ریلیف دیا جائے،ترجمان نیشنل پارٹی

نوشکی (انتخاب نیوز)نیشنل پارٹی کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی کی وجہ سے پورا نوشکی انتہائی متاثر ہوا ہے پورا ڈسٹرکٹ بارش اور سیلابی پانی کی وجہ سے زیر آب آچکا ہے جسکی وجہ کئی کلیوں میں شدید تباہی مچی ہوئی ہے کلی غریب آباد قاضی آباد فقیران آسیابان قادر آباد سیدان کلی مینگل کلی بادینی جمالدینی بٹو احمد وال جورکین ڈیڈار مل سمیت کئی کلیوں کے مکین شدید متاثر ہوچکے ہے مواصلاتی نظام درہم برہم ہوچکا ہے نوشکی پل کی ٹوٹنے کی وجہ سے نوشکی کا دوسرے اضلاع سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے موبائل نیٹورک نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کا اپنے رشتہ داروں سے رابطہ کٹ چکا ہے کلیوں کے مکین اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں لگے ہوئے ہے سینکڑوں کے حساب سے مکانات منہدم ہوچکے ہے زمینداروں کے کھڑی فصلات تباہ ہوچکی ہے کئی کلیوں میں لوگوں نے رات بھر کھلے آسمان تھلے گزاری دوسری طرف انتظامیہ کی کوئی نام و نشان نہیں ہے نہ ہی اس حوالے سے کوئی خاطر خواہ اقدامات اٹھایا جارہا ہیں جسکی وجہ سے لوگوں میں تشو?ش پائی جاتی ہے کیونکہ مشکل کی اس گھڑی میں انتظامیہ کئی بھی نظر نہیں آرہی جوکہ انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا بلوچستان حکومت اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ فوری طور عملی اقدامات اٹھائے اور متاثر?ن کو ہنگامی بنیادوں پر ریلیف دے صوبائی حکومت پی ڈی ایم اے کی ٹیمیں فوری طور پر نوشکی روانہ کریں تاکہ عوام کو جو نقصانات ہوئے ہے انکا صحیح معنوں میں ازالہ کیا جائے اگر فوری فوری پر اقدامات نہیں اٹھایا گیا تو مزید متوقع بارشوں کی وجہ سے مذید نقصانات ہونگے انہوں نے کہا نیشنل پارٹی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے عوام کے ساتھ ہے انہوں نے نیشنل پارٹی کے ورکرز کو تاکید کی کہ وہ اس مشکل کے گھڑی میں ہنگامی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں