حکومت سیلاب متاثرین کی مالی امداد اور بحالی کے اقدامات کرے، نواب اسلم
مستونگ (انتخاب نیوز) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں کے سروے کرے اور متاثرین کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے،بارشوں سے پیدا ہونے والا ہنگامی صورتحال اور امتحان کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور انہیں کسی صورت میں بھی بے یارومددگارنہیں چھوڑاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مستونگ کے سیلاب زدہ علاقوں کا اچانک دورہ کے موقع پر متاثرین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران نوابزادہ رئیس خان رئیسانی اسسٹنٹ کمشنر عطاالمنیم بلوچ،ڈاکٹر فیصل منان،حاجی عبدالعزیز سرپرہ،، دیگر حکام سمیت قبائلی و علاقائی معززین انکے ہمراہ تھے علاوہ ازین چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سے سراوان ہاؤس کانک میں علاقے سے تعلق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر لوگوں نے ملاقاتیں کی اور نواب صاحب کو حالیہ طوفانی بارشوں اور سیلابی پانی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات سے تفصیلی معلومات فراہم کی اور مختلف امور پر تفصیلی گفتگو کیا۔نواب صاحب نے کردگاپ میں سیلابی ریلے میں تین نوجوانوں کی شہادت پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے مستونگ میں حالیہ دو روز میں ہونے والے طوفان بارشوں اور سیلابی پانی سے زیادہ متاثرہ علاقوں کانک اور کردگاپ سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور اہل علاقہ اور سیلاب و بارشوں کے متاثرین سے معلومات حاصل کی اور گزشتہ روز کردگاپ کے علاقے میں سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق افراد کی سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے پر سخت دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہاکہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالہ کیلئے انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو فوری سروے کرنے اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں۔انھوں نے کہاکہ بارشوں سے پیدا ہونے والا ہنگامی صورتحال اور امتحان کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہے اور انہیں کسی صورت میں بھی بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑینگے، متاثرین کی بحالی کیلئے اعلی حکام سے رابطہ کرکے ہر ممکن مدد فراہم کرینگے۔


