کرپشن اور کمیشن کے باعث سیلاب سے زیادہ نقصانات ہوئے، این ڈی ایم
کوئٹہ (انتخاب نیوز) نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی صدر احمد جان خان نے مون سون کے جاری بارشوں سے صوبے میں بڑے پیمانے کے نقصانات، تباہ کاریوں اور انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہ حال حکومتی نظام و محکموں اور موجودہ و سابق دور حکومت میں بڑے پیمانے کی کرپشن و کمیشن کی وجہ سے مون سون کے حالیہ بارشوں سے صوبے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع سمیت بڑے پیمانے کے نقصانات اور تباہ کاریاں ھوئی ہے۔اور اب بھی جاری ہے۔جس سے ھمارے عوام،زمینداروں، کاشتکاروں، تاجروں، ٹرانسپورٹروں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔اور سالہاسال کی محنت و مشقت اور سرمایہ ضائع ھوا ہے۔صوبے میں غیر یقینی صورتحال اور عوام محصور ہے شاہرائیں بند ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایک رپورٹ کے مطابق صوبے میں گزشتہ دس سالوں کے دوران عوامی خزانے سے 71 ارب سے زائد رقم صوبے میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ڈیموں کی تعمیر کے نام پر خرچ ھوئی ہے اور اسی طرح وفاقی حکومت سے ڈیموں کی تعمیر کے پروجیکٹ پر اربوں روپے خرچ ہوئے ہیں لیکن ان منصوبوں میں بڑے پیمانے کی کرپشن و کمیشن اور ناقص تعمیر سیبعض ڈیم ٹوٹ گئے ہیں۔اور باقی کا بھی ٹوٹنے کا خطرہ ہے اور عوامی خزانے کے اربوں روپے وزرا اور بیوروکریسی کی کرپشن کے نذر ھوئے اور یا پانی میں بہہ کر موجودہ نقصانات اور تباہ کاریوں کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ صوبے میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر بارانی پانی ضائع ھوچکا ہے جبکہ دہائیوں قبل تعمیر کیے گئے اور انگریز دور کے ڈیم اب بھی قائم ہیں۔۔انہوں نے متاثرہ عوام اور مختلف شاہراوں کی فوری بحالی،امداد،نقصانات کے ازالے کیلئے صوبائی و وفاقی حکومتوں کی سطح پر فوری اقدامات اور صوبے کے مختلف علاقوں میں ٹوٹنے والے ڈیموں کی اعلی سطح پر تحقیقات کرکے کرپشن و کمیشن میں ملوث افراد و اشخاص کو بے نقاب کرکے ان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے اور عوامی خزانے کی رقم وصول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔اور مستقبل میں صوبے کے عوام کی اولین ضرورت یعنی بارشوں کے پانی کو ذخیرہ کرنے کیلئے ندی نالوں پر بڑے پیمانے پر معیاری ڈیموں اور معیاری حفاظتی بندات کی تعمیر کیلئے اقدامات کو حکومت کی اولین ذمہ داری قرار دیا ہے۔


