سرکاری اور نجی اسکولوں کے مسائل کے حل کیے جائیں گے، چیئرمین بلوچستان بورڈ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) چیئرمین بلوچستان بورڈ اعجازاحمد بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل کے حل کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے پرائیویٹ اسکولوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کومحمد نواز پندرانی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی وفد میں قاری محمد فیصل،لیاقت علی ہزارہ، عبدالظاہر خان کاکڑ،محمد عارف، عبدالقدوس کشانی، ضیاء الرحمن جوگیزئی اوردیگر شامل تھے ا س موقع پر سیکرٹری بورڈ محمد عظیم بلوچ بھی موجود تھے۔پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشنز کے وفد نے چیئرمین بلوچستان بورڈ کو پرائیویٹاسکولز کے مسائل سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ چیئرمین بلوچستان بورڈ اعجاز احمد بلوچ نے کہا کہ حکومت سرکاری اورپرائیویٹ اسکولوں کے جائز مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھارہی ہے صوبے میں تعلیم کے فروغ میں پرائیویٹ اسکولز کا اہم کردارہے ہماری کوشش ہوگی کہ پرائیوٹ اسکولوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اورانکے ساتھ ہرممکن تعاون کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں