مستونگ، گردگاپ میں پکنک منانے والے 3دوست برساتی ریلے میں بہہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) مستونگ کے علاقے گردگاپ میں پکنک منانے والے 3دوست برساتی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے لیویز نے تینوں کی لاشیں نکال کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عبدالغفار، سمیع اللہ اور کبیر احمد گردگاپ کے قریبی پہاڑوں میں پکنک کیلئے گئے تھے کہ اچانک سیلابی ریلہ آنے کے سبب تینوں دوست پانی میں بہہ گئے تینوں کا تعلق گردگاپ کلی مل حسین زئی سے ہے جب تینوں کی لاشیں گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر گردگاپ نے پہلے ہی پکنک پر پابندی عائد کی تھی حکومت بلوچستان نے بھی پکنک منانے پر پابندی عائد کی ہے کیونکہ کسی بھی وقت سیلابی ریلہ آنے سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے اس لئے محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں پکنک پر پابندی عائد کی ہے تاہم گردگاپ کے یہ تینوں دوست قریبی پہاڑوں میں پکنک منانے گئے جہاں تینوں برساتی نالے کے نذر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں