شمالی علاقوں میں حبس اورگرمی کی لہر، برف پگھلنے کا عمل تیز

اسلام آبادL شمالی علاقوں میں حبس اورگرمی کی لہر میں اضافے کے باعث برف پگھلنے کا عمل تیز ہو گیا ہے، دریاؤں کے کیچمنٹ علاقوں میں بارشو ں کے باعث دریاوں میں پانی کا بہاوغیرمعمولی ہوگیا ہے۔ دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد 3 لاکھ 23 ہزارکیوسک ہوگئی ہے جبکہ ڈیم سے 2 لاکھ 44 ہزارکیوسک پانی خارج ہورہا ہے۔ ارسا کے مطابق تربیلاڈیم میں پانی کا ذخیرہ 45 لاکھ ایکڑفٹ ہے۔ دریائے کابل میں نوشہرکے مقام پردرمیانے سے اونچے درجے کا سیلاب۔ دریائے کابل میں پانی کا بہاو84 ہزارکیوسک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں