خاران،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سردار مہراب کبدانی جاں بحق

خاران(انتخاب نیوز) خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سردار مہراب کبدانی جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران شاپنگ روڈ رضا ٹینٹ کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سردار مہراب جاںبحق ہو گئے ہیں۔نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولےس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال پہنچا دیا گےا ،لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دیا گیا ،پولےس مزید تفتیش کر رہی اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں