اسرائیل کا فلسطینی اسیران کی مالی امداد میں کٹو تی کا فیصلہ
غزہ (انتخاب نیوز)اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں اور شہداءکے خاندانوں کے لئے آنے والی مالی امدا د میں کٹوتی کیلئے اسرائیل کی سکیورٹی کیبنٹ نے باضابطہ منظوری دے دی ۔ یہ منظوری دیتے ہوئے فیصلہ دیا گیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے حوالے سے آنے والے فنڈز میں سے 600ملین شیکلزٹیکس کے نام پر کاٹے جائیں، یہ کٹوتی اگلے بارہ ماہ میں کی جائے گی ۔ خیال رہے یہ 600ملین شیکلز کی رقم ان سالانہ فنڈز کے برابر ہے جو فلسطینی اتھارٹی فلسطینی قیدیوں کی مدد کے لیے خرچ کرتی ہے، ان کے خاندانوں پر خرچ کرتی ہے یا شہید فلسطینیوں کے اہل خانہ پر خرچ کرتی ہے ۔
Load/Hide Comments


