حکومت عالمی فلاحی اداروں کو بلوچستان میں کام کی اجازت دے، اختر مینگل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ورکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل نے ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی ریلیف میں اپنا کردار ادا کریں، جلد وفاقی اور صوبائی حکومت اس پر نظرثانی کرنے کیلئے ان فلاحی اداروں کو بلوچستان میں کام کرنے کی اجازت دے ان خیالات کااظہارسردار اختر مینگل نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے کہ بلوچستان میں ملکی اور بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی ریلیف میں اپنا کردار ادا کریں اس سے قبل بین الاقوامی اداروں پر کام کرنے کی پابندی عائد ہے امید ہے کہ جلد وفاقی اور صوبائی حکومت اس پر نظرثانی کرکے بین الاقوامی اداروں کو بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے متاثرہ افراد کیلئے امدادی ریلیف میں کام کرنے کی اجازت دی جائے گی۔


