لورالائی میں نوجوان کی خودکشی، جیکب آباد میں 4 سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا
لورالائی، جیکب آباد (انتخاب نیوز) لورلائی میں گھریلو ناچاقی کی بنا ء پر20 سالہ نوجوان اجمل شاہ ولد فدا شاہ قوم میرا سکنہ ڈاکٹر صالح کالونی دھوبی گھاٹ لورالائی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر کے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ سول ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی مزید کارروائی لورالائی پولیس کررہی ہے۔ جیکب آباد میں 4 سالہ بچہ نہر میں ڈوب گیا۔ اطلاعات کے مطابق جیکب آباد کے صدر تھانے کی حدود میں واقع قصبہ شاہ میر جکھرانی میں وسیم جکھرانی کا چار سالہ بیٹا آصف نورواہ نہر میں ڈوب گیا، بچے کو نہر سے نکال کر ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹر نے موت کی تصدیق کی۔
Load/Hide Comments


