عمران خان کو مسلط کرنے کیلئے مجھے اور مریم کو سزا دی گئی، نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان آج اس مقام پر پہنچ گیا ہے جہاں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا مشکل ہوگیا ہے۔ گزشتہ 4 سال نے پاکستان کو وینٹی لیٹر تک پہنچا دیا۔ عمران خان کو قوم پر مسلط کرنے کیلئے مجھے اور مریم کو سزا دی گئی۔ میرے خلاف زیادتی اور انصافی کرتے کرتے پاکستان کو ڈبو دیا گیا۔ پاکستان آج اس مقام پرپہنچ گیا ہے جہاں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا مشکل ہوگیا۔ پھیلائی گئی تباہی سے مہنگائی ہوئی جس سے عوام پریشان ہیں۔ حکومت فوری ایکشن لے کر اس فتنے کی شر انگیزی کو ختم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں