مستونگ سے ایک شخص کی لاش برآمد جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں فائرنگ سے ایک شخص قتل، لواحقین کا احتجاج

مستونگ ( آئی این پی )بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق شخص کی نعش درینگڑھ کے علاقے سے برآمد کر لی گئی ہے پو لیس کے مطابق گزشتہ روز مستونگ کے علا قے درینگڑھ سے ایک شخص کی نعش بر آمد کر کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی شناخت علی نواز ولد لعل محمد بنگلزئی سکنہ پیرکانو کے نام سے ہوئی مقتول کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جبکہ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔

دوسری جانب ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا مقتول کے ورثاءنے نعش قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے ہر قسم کی ٹریفک معطل ہوگئی پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں نامعلوم افراد نے نصیب اللہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ورثاءنے نعش قومی شاہراہ پر رکھ کر روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا جس سے سڑک کے دونوںجانب گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ ملزم کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے ہوسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں