لاہور،ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان کو گولی لگ گئی
لاہور(انتخاب نیوز) لاہور کے علاقے چوہنگ میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے جنون نے نوجوان کو ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی میں نوجوان پستول سے ٹک ٹاک بنا رہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی، اچانک گولی چلنے سے اٹھارہ سالہ غلام اللہ زخمی ہوگیا۔حکام کے مطابق نوجوان سکیورٹی گارڈ کے پستول سے ٹک ٹاک بنارہا تھا۔ زخمی نوجوان کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Load/Hide Comments


