کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد گندگی اور کیچر، لوگوں کو مشکلات
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت میں مون سون کی بارشوں کے بعد شہر کے اکثر علاقوں میں بارش کا پانی گلیوں میں جمع ہونے سے علاقہ مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے فیصل ٹاون کی مین سڑک پر سات نجی اور سرکاری اسکولوں میں ہزاروں طلبا وطالبات تعلیم حاصل کرتے ہیں جن کیلئے اسکول تک رسائی محال ہوچکی ہے اسکولوں کو جانے والے بچے گھروں کو واپس جانے کیلئے دلدل نما سڑک اور کیچڑ سے گزر کر جاتے ہیں۔ فیصل ٹاؤن کی سڑک کی تعمیر کرنے والی سڑک کو جون دوہزار اکیس میں ادھیڑ کر چھوڑدیا گیا جس کے بعد یہاں کا کوئی پرسان حال نہیں ہچکولے کھاتی سڑک کی تعمیر اور علاقے کی حالت زار کے بارے میں اہل علاقہ نے رکن اسمبلی قادر نائل سے رابطہ کیا اور اس سنگین مسئلے کی نشان دہی کرائی لیکن متعلقہ ایم پی اے ایک مخصوص طبقے کے علاوہ کسی دوسرے ووٹرز یا علاقے کا کام کرنے سے مسلسل گریزاں ہیں بارش کے دوران فیصل ٹاون کیرہائشیوں کا تو گھروں سے نکلنا کسے کڑے امتحان سے کم نہیں ہوتا علاقہ مکینوں نے وزیر اعلی بلوچستان۔چیف سیکرٹری اور دیگر حکام سے فیصل ٹاؤن کے رکن اسمبلی کے ناروا رویے کا نوٹس لینے اور فیصل ٹاون کیرہائشیوں کے مسائل حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ عام شہریوں کے ساتھ ہزاروں طلبا وطالبات کو مشکل صورتحال سے نجات مل سکے۔ بصورت دیگر اہلیان فیصل ٹاون اپنے مطالبہ منظور ہونے تک بروری پر درنا دئے کر ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند کرے گا۔


