سبی،مل چانڈیہ میں سیلاب متاثرین کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کا انعقاد
سبی(انتخاب نیوز)مل چانڈیہ میں سیلاب متاثرین کے لئے ایک روزہ فری میڈیکل کا انعقادکیا گیا ،کمشنر سبی ڈیوژن بالاچ عزیز بلوچ اور ڈپٹی کمشنر سبی منصور قاضی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سبی وحید شریف کے ہمراہ مل چانڈیہ فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کیا سبی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا معائنہ کیا ، مریضوں سے ملے ان کی خیریت دریافت کی ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ پی پی ایچ آئی کے زیر اہتمام یونین کونسل مل کے سیلاب متاثرین کے لئے مل چانڈیہ میں لگا یا گیا،فری میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں نے 334مریضوں کا مفت چیک کرنے کے بعد ادویات فراہم کئے گئےںفری میڈیکل کیمپ میں 92مرد، 103 خواتین اور 139 بچوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور ادویات فراہم کی گئی کیمپ میں 68مریضوں کے مختلف بیماریوں کے فری ٹیسٹ کئے گئے جبکہ پانچ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔
Load/Hide Comments


