غزہ پر اسرائیلی طیاروں کی بمباری، 15 فلسطینی جاں بحق، 75 زخمی

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ پر ایک بار پھر اسرائیلی جارحیت، جیٹ طیاروں کی بمباری سے فلسطینی کمانڈر اور 5 سال کی بچی سمیت 15 فلسطینی جاں بحق اور 75 زخمی ہوگئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسلامک جہاد نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی فضائی حملے کو اعلان جنگ قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق جوابی کارروائی میں اسرائیل پر 100 سے زائد راکٹ فائر کئے گئے۔علاوہ ازیں گزشتہ روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے ڈرون حملہ بھی کیا تھا، جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی جاں بحق جبکہ 19 زخمی ہوگئے تھے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملے میں تحریک جہاد اسلامی کے کمانڈر تیسیر الجعبری جاں بحق ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں