کوئٹہ میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ برقرار،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب

کوئٹہ(انتخاب نیوز)صوبائی دارالحکومت میں آٹے کی قیمت میں ہوشربا اضافہ برقرار،پرائس کنٹرول کمیٹیاں غائب،تندور مالکان کی بھی من مانیاں ،پاپڑی روٹیاں فروخت کی جانے لگیںتعین کردہ قیمت 25کی بجائے تندورمالکان کی جانب سے 30روپے میں فروخت ہونے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق سو کلو کے آٹے کی بوری9500،پچاس کلو کی بوری 4750جبکہ 20 کلو کے آٹے کا تھیلہ1900 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے شہر کے وسط میں ضلعی انتظامیہ کے ناک کے نیچے تندور مالکان پہلے سے تعین کردہ ریٹ کی بجائے فی روٹی 30روپے فروخت کررہی ہے عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے غریب عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کھانا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے لیکن حکمران ٹس سے مس نہیں ہورہے جبکہ مہنگائی کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہا ہے انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمت میں کمی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور گرانفروشی کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے دوسری جانب تندور مالکان نے بھی روٹی کا وزن کم کردیا ہے اور روٹی کامعیار بھی بہتر نہیں عوامی حلقوںنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفورآٹے کی قیمت میں استحکام لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں اورکم وزن اوبہترمعیار والی روٹی نہ فروخت کرنے والے تندور مالکان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے اور انہیں مقررہ وزن کے مطابق روٹی فروخت کرنے کا پابند کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں