خضدار، 11 سالہ بچی ڈھائی سو فٹ گہرے بورنگ میں گر کر جاں بحق

خضدار (انتخاب نیوز) خضدار کی سب تحصیل باغبانہ میں 11 سالہ بچی ڈھائی سو فٹ گہرے بورنگ کے کنویں میں گرگئی۔ باغبانہ کے علاقے پھیشک بدرنگ میں 11 سالہ بچی گھر میں کھیل رہی تھی کہ کھیلتے کھیلتے گھر کے اندر بنے بورنگ کے ڈھائی سو فٹ کنویں میں گرگئی۔ بچی کو بچانے کے لیے لیویز اور مقامی افراد نے بھرپور کوششیں کی لیکن بچی کو زندہ و سلامت نکالنے کی کوششیں بار آور نہ ہوسکیں، پانچ گھنٹے بعد بچی کو نکالا گیا تو وہ انتقال کرچکی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں