چمن میں بڑی تعداد میں بم برآمد ہونا باعث تشویش ہے، اے این پی

کوئٹہ :عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی بیان میں مردہ کاریز چمن مین روڈ اور ڈیم کے قریب بڑی تعداد میں بم برآمد ہونے پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اکثر وبیشتر ان جیسے عملیات کے بعد بہت بڑا سانحہ رونما ہوتا یا پھر اس کی آڑ میں علاقے میں خوف، ڈر، وحشت غالب اور سیکورٹی کے نام پر علاقے کوزیردست رکھا جاتاہے جو دونوں صورتوں میں قابل تشویش عمل ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پشتون وطن کو مزید بموں کے کاروبار سے بچایا جائے اور ان جیسے عوامل کی بیخ کنی اور اس کا سنجیدگی سے حل نکالا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں