بلوچستان میں خواتین کیلئے علاج معالجے کی سہولیات دی جائیں، حمل کلمتی

گوادر (انتخاب نیوز) رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کَلمَتی سے زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کے ایک نمائندہ وفد نے ملاقات کی فدد کی سربراہی زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کے سربراہ مہر بلوچ اور سمی بلوچ نے کی اس موقع پر وفد نے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کَلمَتی سے گْوادر کے سماجی،تعلیمی،مہنگائی سمیت دیگر خواتین کی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کی ایک بڑی تعداد اپنی گھریلو ذمہ داریوں کے علاوہ اپنے اوپر معاشرے کی ذمہ داری بھی محسوس کرتی ہے اور اپنے گھریلو امور میں سے وقت نکال کر معاشرے میں درس و تدریس تعلیم و تربیت جیسے شعبوں میں خدمات انجام دیتی ہیں۔ ایسی خواتین معاشرے کا سرمایہ ہیں جو اپنی صلاحیتوں کو ناصرف خاندان بلکہ معاشرے کے دیگر افراد کی تعلیم اورتربیت کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کی خواتین ان میں سے ہیں جو ایک خوش آئند بات ہے وفد نے رکن صوبائی اسمبلی کو خواتین کو درپیش مسائل سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں خواتین کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے زچگی کے دوران عورت کو صحت کے کئی مسائل درپیش ہوتے ہیں اور بہت سی عورتیں علاج کی ناکافی سہولیات کی وجہ سے جان سے گزر جاتی ہیں آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی ضلع بھر میں علاج معالجے کی مناسب سہولیات کا میسر نہ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا ضلع بھر میں خواتین کے صحت عامہ اور عوام کے لیے زندگی کی بنیادی ضروریات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کا انتظام کرکے اس مسئلے سے بخوبی نمٹا جاسکتا ہے۔ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اس پے پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے وفد کی رکن صوبائی اسمبلی سے اپیل انہوں نے کہا ہے کہ امید ھے رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی خواتین کے درپیش مسائل مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نے خواتین کو درپیش مسائل کو ہرممکن اقدامات کرکے حل کرنے کی یقین دہائی کرائی اور زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کے سماجی خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر خواتین کے حقوق اور ان کے درپیش مسائل کو ہر فورم میں اٹھیں گے انہوں نے ضلع بھر کے ہر عام و خاص خواتین اور تعلیمی طبقہ اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ہر مسئلہ و مسائل زالبول چاگردی جیڑہ گْوادر کے پاس پیش کریں تاکہ اُن مسائل کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں