بلوچستان میں اساتذہ نہ ہونے سے اسکول بند ہورہے ہیں، یونس عزیز زہری

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان اسمبلی اجلاس میں جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی میر یونس عزیززہری نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیرتعلیم نصیب اللہ مری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خضدار کے حلقے میں مزید تین اسکول بند ہوگئے ہیں، خضدار میں اب تک بند ہونے والے اسکولوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے، یہ صرف خضدار نہیں بلکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے اسکول بند ہورہے ہیں جبکہ کوئٹہ میں ایک پرائمری اسکول میں 35 اساتذہ بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ خدارا بلوچستان کے دیہی علاقوں پر بھی توجہ دی جائے کیونکہ وہ بھی بلوچستان کا حصہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں