بولان، مچھ میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے 7 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا

بولان(انتخاب نیوز) بولان مچھ گیتانی سیلابی ریلہ بچے سمیت 7 افراد کو بہا کر لے گیا۔ سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد کو پولیس لیویز اور ایف سی کے نوجوانوں نے بروقت ریسکیو کرکے بچالیا۔ ریسیکو ذرائع کے مطابق سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے افراد بولان کے تفریحی مقام کابوئی میں پکنک مناکر واپس جارہے تھے۔ متاثرہ افراد گیتانی ندی سے گزرنے کی کوشش کررہے تھے تاہم سیلابی ریلے کی بے رحم موجیں انہیں بہاکر لے گئیں۔ بہہ جانے والے افراد کو زخمی حالت میں مچھ ہسپتال ریفر کردیا گیا جن میں دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ متاثرہ افراد کو طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ سیلابی ریلے سے زخمی زخمی ہونے والوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں