ارجنٹائن میں پاسداران انقلاب سے تعلق کے شبہ میں چارایرانی گرفتار

بیونس آئرس (مانیٹرنگ ڈیسک) ارجنٹائن نے جعلی فرانسیسی پاسپورٹ رکھنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ان سے تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا ان کے ایرانی پاسداران انقلاب سے تعلقات ہیں یا نہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد ایرانی تھے اور انہوں نے اپنے آپ کو عراقی نژاد کے طور پر ارجنٹینا حکام کے سامنے پیش کیا۔یہ لوگ عراقی نژاد ہونے کا بہانہ کر رہے تھے اور ڈچ دارالحکومت ایمسٹرڈیم جا رہے تھے۔ ان افراد کو بیونس آئرس کے ایزیزا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا اور ان کے ایرانی پاسداران انقلاب سے تعلق کے امکان کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ارجنٹائن میں سکیورٹی حکام کے حوالے سے کہا گیاکہ انہیں نامعلوم ذرائع سے معلومات ملی ہیں جس کی وجہ سے ان ذرائع کی شناخت واضح کیے بغیر چاروں کو گرفتار کیا گیا۔اسرائیلی ویب سائٹ نے کہا کہ اسے شبہ ہے کہ ان لوگوں کی شناخت ظاہرکرنے کے بعد ان لوگوں کو بھرتی کرنے والے ایجنٹوں کا مقصد ارجنٹائن سے دوسری جگہ منتقل کرکے ان کی شناخت ظاہر ہونے سے روکنا تھا۔ارجنٹائن کے سرکاری حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے تاہم اس ملک کے میڈیا نے ان چار افراد کے جعلی فرانسیسی پاسپورٹ کی تصاویر شائع کی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں