بلو چستان اسمبلی کا اجلاس پیر کی سہ پہر 3بجے ہو گا

کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلو چستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد پیر کی سہ پہر 3بجے ہو گا۔ اجلاس میں ارکین اسمبلی میر اسد اللہ بلوچ، میر نصیب اللہ مری، محمد خان لہڑی، ملک نعیم خان بازئی، عبد الواحد صدیقی، نصر اللہ خان زیرے، اصغر علی ترین، قادر علی نائل کی جانب سے بلو چستان میں حالیہ شدید بارشوں اور سیلا ب کے نتیجے میں ہو نے والے نقصانات کے ازالے کے لئے وفا قی حکومت سے 50سے 60ارب روپے کا خصو صی پیکج، بجلی، گیس، پانی، زر عی قر ضوں کو معاف کر نے اور صوبے کے زمیند اروں کو سبسڈی ریٹ پر 10ہزار روسی ٹریکٹر اور 200بلڈوزر فراہم کر نے کی قر ار داد پیش کی جائے گی جبکہ پار لیمانی سیکر ٹری بشریٰ رند لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے روشنی بلو چستان میں بجلی کے بلوں میں لگائے گئے اضا فی ٹیکسز کو فی الفور ختم کر نے کو یقینی بنانے سے متعلق قر ار داد پیش کریں گی۔اجلاس میں بلو چستان مو ٹر وہیکل (تر میمی)،بلو چستان کیڈیٹ کالجز (ترمیمی)،مجلس قائمہ برائے محکمہ لوکل گور نمنٹ کی رپورٹ پر بلو چستان لوکل گور نمنٹ کے(ترمیمی) قوانین پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں محکمہ جنگلات وجنگی حیات اور محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں