ژوب میں موبائل فون کمپنیاں صارفین کو سروس دینے میں ناکام

ژوب (انتخاب نیوز) ژوب میں یوفون اور ٹیلی نار کمپنیاں صارفین کیلئے سر درد بن گئیں، پہلے صارفین کو مفت سمز آفرز کے ذریعے اپنی طرف متوجہ کرلیتے تھے بعد میں یہی کمپنیاں سگنلز اور نیٹ ڈیٹا جیسے بنیادی مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دیتیں۔ اب عرصہ دراز سے ژوب مین سٹی اور دور دراز علاقے (کاکڑ خراسان، مرغہ کبزئی، بارکوالہ، گوسہ عبداللہ زئی) میں ان کمپنیوں کے نیٹ ورک سخت متاثر ہیں۔ اس نیٹ ورک سے ژوب کے 80 فیصد صارفین استفادہ کررہے ہیں لیکن ژوب کے قبائل علاقوں میں بارش اور سیلابی ریلوں نے جگہ جگہ جانی ومالی نقصان کرنے کے باوجود ان لوگوں کی آواز کسی ویلفیئر ٹرسٹ نے نہیں سنی۔ طلبہ کی آن لائن کلاسز اور دوسرے روز مرہ کی کمونیکیشنز سے محروم ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے بالا حکام اور پی ٹی اے سے نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں