مکران، بارشوں کے باعث اعلیٰ اقسام کی کھجور کی فصل شدید متاثر

مکران (انتخاب نیوز) مون سون کی بارشوں سے مکران میں کھجور کی فصل بری طرح متاثر، ضلع پنجگور میں موضاتی سمیت اعلیٰ اقسام کی کھجوریں بارش کی نظر ہوگئیں، زمینداروں کو 12 ارب روپے سے زائد نقصان کا سامنا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ضلع پنجگور ضیاالرحمن بلوچ نے روزنامہ انتخاب کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال مون سون کی بارشوں سے جہاں دوسری فصلوں کو نقصان پہنچا، وہاں کھجور کی فصل کو سب سے زیادہ نقصان پہنچا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پنجگور میں موضاتی سمیت درجنوں اعلیٰ اقسام کے کھجوروں کی فصلیں ضائع ہوگئیں۔ ایک اندازے کے مطابق صرف ضلع پنجگور کے زمینداروں کو ایک 20 سے 25 ارب روپے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا جس سے انکے پورے سال کی محنت ضائع ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پنجگور میں وسیع رقبے پر کھجور کی پیداروار ہے جو رواں سال بارش کی نظر ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ کھجور کے ساتھ کپاس، انگور اور دوسری فصلیں بھی تباہ ہوگئی ہیں جس سے زمینداروں کی سال بھر کی محنت ضائع ہوگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں