قلات، کلی خیل میں پانی اور گیس کی عدم دستیابی کیخلاف خواتین اور بچوں کادھرنا
قلات (انتخاب نیوز) کلی خیل میں پانی اور سوئی گیس کی عدم دستیابی کے خلاف خواتین اور بچوں نے شدید احتجاج کیا۔ مشتعل خواتیں اور بچوں نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں ڈال کر شاہراہ پر دھرنا دیا جس سے قومی شاہراہ پد ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔ خواتین کا کہنا تھا کہ محلہ خیل مکان گزشہ کئی ماہ سے پانی دستیاب نہیں ہے اور سوئی گیس کمپنی گیس دیتے نہیں لیکن ہرماہ ہزاروں روپے کا بل لوگوں کو بھیجتے ہیں۔ بعدازاں اسسٹنٹ کمشنر جہانزیب بلو چ،ڈی ایس پی منظور احمد مینگل،جمعیت علماء اسلام کے ضلعی تر جمان حافظ قاسم لہڑی،ایس ایچ مجید رئیسانی سے خواتین نے ایک ہفتے مہلت پر اپنا احتجاج ختم کر کے شاہراہ سے دھرنا ختم کر دیا۔یاد رہے کہ چند روز قبل کلی پس شہر کے مکینوں نے بھی پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجا جاًشاہراہ کو خواتین بلاک کیا تھا اور محکمہ پی ایچ ای کی نا اہلی کے خلاف شدید نعرے بازی کی تھی تاہم بعد ازاں ضلعی انتظامیہ کی مداخلت پر احتجاجی مظاہرین نے اپنا احتجاج ختم کیا تھا۔


