کوئٹہ،ٹرین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں ٹرین کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علا قے لنک بادینی روڈ ر ریلوے پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آکر غلام قادر ولدشیر محمد نامی موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہو گیا۔ پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلاشیں ورثاءکے حوالے کر دی گئیں، مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں