کابل مسجد میں بم دھماکہ، جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے ٹیلی ویژن کی اطلاع کے مطابق دارالحکومت کابل میں ایک مسجد کو نشانہ بنانے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 36 ہوگئی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق کابل کے شمال مشرق میں ضلع خیر خانہ میں ایک دھماکہ ہوا۔ دھماکہ صادقیہ مسجد میں ہوا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر گولیوں کی آوازیں سنی گئیں۔ذرائع نے بتایا کہ یہ دھماکہ کابل شہر کے سترہویں ضلع کے علاقے کوٹل خیرخانہ میں نمازیوں کے درمیان ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکہ شام نماز عصر کے دوران ہوا جب لوگ مسجد میں نماز ادا کررہے تھے۔
Load/Hide Comments


