وڈھ، سیلابی ریلے میں پھنسے 5 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، محفوظ مقام پر منتقل

وڈھ (انتخاب نیوز) پورالی ندی میں سیلاب میں پھنسے 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر اور سردارذادہ گورگین مینگل کی کوششوں سے ندی میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ سیلوڈن سے پورالی ندی میں صبح دس بجے سے پانچ افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے تھے جن کو پانچ بجے کے قریب نکال لیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں