بالاچ نوشیروانی کی قربانی بحیثیت معاشرہ ہمارے لئے باعث تقلید ہے، حاجی لشکری رئیسانی

کوئٹہ(انتخاب نیوز) نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی نے کیچی بیگ میں بچے کو کنویں سے نکالنے کی کوشش میں شہید ہونے والے بالاچ نوشیروانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ بالاچ خان نوشیروانی اپنی زندگی دا پر لگا کرکنویں میں گرنے والے معصوم بچے کی جان بچانے کی کوشش کے دوران خودجان کی بازی ہارگئے، انسانیت کیلئے انکی یہ قربانی بحیثیت معاشرہ ہمارے لئے باعث تقلید ہے۔ انہوں نے کنویں میں گرنے والے معصوم بچے اور بالاچ نوشیروانی کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں