تفتان بازارچہ گیٹ کی بندش، مقامی افراد روزگار سے محروم
تفتان (انتخاب نیوز) تفتان بازار چہ گیٹ کو جلد کھولنے میں ہر ذی شعور کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، تفتان بازار چاہ گیٹ کی فعالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں بازار گیٹ کی فعالی سے مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ ملک اور صوبے کی معاشی ترقی میں بھی کلیدی کر دار اداکرے گا ان خیالات کا اظہار لانگو یوتھ فورس نوشکی کے سینئر نائب صدر میر عزیز احمد لانگو نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ بازار چاہ گیٹ کی بندش سے علاقے میں بیروزگاری عام ہوگی ہیں اس سے پہلے جب بازار چاہ کو بند کیا گیا ہے تو یہ کہا گیا تھا کہ جہاں پر بازار چاہ بنایا گیا ہے وہ جگہ باڑ لگانے کی وجہ سے بند گیا ہے اور بازار چاہ کے لیے مختص جگہ الاٹ کرکے دیا جائے تو بازار چاہ کو کھول دیا جائے گا لیکن اب بازار چاہ کے لیے بورڑ آف ریونیو کی جانب سے زمین الاٹ کیا گیا ہے اور اس پر کام بھی مکمل کیا گیا ہے لیکن اب اسے تجارتی سرگرمیوں کے لیے نہیں کھولا جا رہا ہے جوکہ علاقے کے بیرروزگار نوجوانوں کے ساتھ ظلم کے مترداف ہیں انہوں نے کہا کہ بازار چاہ میں اب تمام تر سہولیات موجود ہیں مگر بد قسمتی سے بزنس گیٹ وے کو فعال کرنے میں تاخیر و بے استعمال کیے جارہے ہیں جو مایوس کن ہے بازارچہ بزنس گیٹ وے کی فعالی سے لاکھوں افراد کو روز گار میسر آئے گا بلکہ درآمدی و برآدمی شعبہ سے وابستہ افراد کیلئے بھی یہ کاروباری آسانیاں پیدا کرنا کا موجب بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ گیٹ کی بندش کی مد میں نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا انہوں نے چیئرمین سینٹ حاجی صادق سنجرانی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، مشیر داخلہ میر ضیا لانگو، چیف سیکرٹری بلوچستان و دیگر حکام سے پرزور اپیل کی کہ بازارچہ بزنس گیٹ وے کی فعالی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں تا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو اور لوگوں کو باعزت روزگار کے مواقع میسر آسکے۔


