کارکنان مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور امداد کریں، بلوچستان نیشنل پارٹی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) سینیٹر ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تمام دوستوں کے نام ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ہمیں مل کر اپنے عوام کو ریلیف پہنچانا چائیے۔ اس وقت پورے بلوچستان سیلابی پانی میں ڈوب ہوا ہے وفاقی و صوبائی حکومت اپنے بعثت کے مطابق امدادی کارروائیوں میں مصروف عمل ہیں لیکن اتنا بڑا ریلیف فراہم کرنا ان کے لیے بھی مشکل عمل ہے جب تک تمام سیاسی جماعتیں اس عمل میں انتظامیہ کے ساتھ ملکر کام نہیں کریں گے۔ اہلیان دنوں میں سوشل میڈیا پر سیاسی جماعتوں کا آپس میں جو بیانی جنگ چل رہا ہے یہ اہل بلوچستان کے عوام کے لیے ایک مثبت پیغام نہیں ہے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے عوام کو ریلیف کے ساتھ، نفسیاتی اصلاح افزائی کی بھی اشد ضرورت ہے۔ خاص کر بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی ذمہ داریاں کا حق بنتا ہے کہ وہ اس وقت اپنے عوام اور علاقے کے سیاسی پارٹیوں کے ساتھ ایک مثبت کوآرڈینیشن کا ماحول پیدا کریں کیونکہ بلوچستان نیشنل پارٹی ایک قوم دوست اور وطن دوست پارٹی ہے۔ اس وقت ہمیں دوسری پارٹیوں، سوشل ورکرز نوجوانوں، فلاحی اداروں، مخیر حضرات اور قبائلی شخصیت کے ساتھ ملکر تعمیری عمل کو آگے لیجانا چاہیے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں ریلیف، راشن کے ساتھ عوام کے کل کے لیے ایک بہترین امید پیدا کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہوگا۔ اس وقت ہمارے عوام، زمیندار، مالدار کافی پریشان حال ہیں کیونکہ اس وقت انہیں لاکھوں، کروڑوں روپے کا مالی نقصانات ہوئے ہے۔ ان کے لیے کام کرنا اور ان کے لیے آواز بلند کرنا یہی سیاسی پارٹیاں ہیں اگر وہ ہمارے سیاسی بیانی جنگ کو دیکھ کر مزید مایوسی ہونگے۔ لہٰذا آپ لوگ اپنے ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے اپنے عوام کے بہتری کے لیے بہتر سے بہتر اقدام اٹھائے۔ جس کے ثمرات عام عوام کو ملیں۔


