کوک اسٹوڈیو کے مشہور گانا ’کنا یاری‘ گانے والے بلوچی گلوکار وہاب علی بگٹی سیلاب سے شدید متاثر

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوک اسٹوڈیو کے رواں سال کے سیزن میں مشہور گانا ’کنا یاری‘ گانے والے بلوچی گلوکار وہاب علی بگٹی بلوچستان میں آنے والے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔سوشل میڈیا پر وہاب علی بگٹی کی چند تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ چھوٹے چھوٹے بچوں اور دیگر اہلِ خانہ کے ہمراہ بلوچستان کی موجودہ سیلابی صورتحال کی وجہ سے بے گھر کھلے آسمان تلے دن اور رات گزار رہے ہیں۔انسٹاگرام کے مختلف ہینڈلز کی جانب سے شیئر کردہ ان تصاویر پر وہاب علی بگٹی کے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کوک اسٹوڈیو کو ٹیگ کر کے گلوکار کی مدد کی اپیل کی جارہی ہے اور بلوچستان کی صورتحال پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔حدیقہ کیانی نے اعلان کیا ہے کہ وہ عطیات جمع کر رہی ہیں اور جلد اپنی سیلاب زدگان مہم 2022 ’وسیلہِ راہ‘ کے زریعے کوک اسٹوڈیو کے گلوکار وہاب علی بگٹی اور دیگر سیلاب زدگان کی مدد کیلئے بلوچستان پہنچنے والی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں