بلوچستان میں بارشیں، 50 ہزار سے افراد ہیضے کا شکار، متعدد امراض پھیلنے لگے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان میں مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد سے ہیضہ سمیت مختلف موسمی بیماریاں بھی پھیلنے لگیں، آلودہ اور مضر صحت سیلابی پانی پینے سے 50 ہزار سے زائد افراد ہیضے کا شکار ہوچکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بلوچستان میں دو ماہ سے مون سون بارشوں سے ہونے والی تباہی کے بعد ہیضے سمیت مختلف موسمی بیماریاں بھی پھیلنی لگی جن میں بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، دکی، ہرنائی، ڈیرہ مراد جمالی، لسبیلہ، حب، ژوب، اوستہ محمد، جھل مگسی، خاران، پسنی، گوادر، تربت سمیت دیگر علاقوں میں سیلابی پانی پینے سے 50 ہزار سے زائد افراد ہیضہ کا شکار ہوچکے ہیں۔ بلوچستان میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد صوبے کے 23 اضلاع میں اب تک 53 ہزار افراد ہیضے میں مبتلا ہوچکے ہیں، ان میں 120 کالرہ کے مصدقہ کیسز بھی شامل ہیں جس کی وجہ سے 35 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں اینٹی بائیو ٹیکس و دیگر مطلوبہ ادویات کی کمی کی شکایات عام ہیں


