خاران میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.1 ریکارڈ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان کے ضلع خاران میں دوسرے روز بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیمامرکز کے مطابق خاران اور گردونوح میں پیر کی شام پانچ بجکر 27منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 3.2 رکارڈ اور گہرائی 15کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز خاران کے شمال مغرب میں 12کلومیٹر کے فاصلے پر تھا،ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، خاران میں اتوار کو بھی 3.1شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


