وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 24رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل
لاہور(انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہی کی ہدایت پر 24رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔پنجاب حکومت نے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کو بڑا ریلیف دیدیا، وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر 24رکنی ڈیزاسٹر مینجمنٹ وزارتی کمیٹی تشکیل دی گئی۔کمیٹی کسی بھی ناگہانی آفت کے حوالے سے پیشگی پلان مرتب کرے گی اور احتیاطی اقدامات بھی تجویز کرے گی۔ کمیٹی پیشگی وارننگ، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کے اقدامات کرے گی اور متاثرین کو مالی امداد دینے کے لئے قوانین ودیگر امور کا جائزہ بھی لے گی۔چودھری پرویزالہی کا کہنا ہے پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے بروقت اقدامات کیے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں آبیانہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments


