کوئٹہ، ڈکیتی کے دوران پولیس کی فائرنگ سے 2ملزمان زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں ڈکیتی کے دوران پو لیس کی فائرنگ سے 2ملزمان زخمی ہو گئے ۔ پو لیس کے مطابق بدھ کو کوئٹہ کے علا قے وائٹ روڈ پر 2ملزمان شہری سے موٹرسائیکل چھین رہے کہ پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے ظفر اللہ ولدمبارک،خان محمد ولدحضرت نامی ملزمان کو زخمی کر دیا ۔ پو لیس نے ملزمان کو گر فتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ مزید کاروائی جا ری ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں